صحت

روزانہ ایک سیب کھانے سے دماغ پر کیا اثر ہوتا ہے؟

آسٹریلیا (مانیٹرنگ ڈیسک) روزانہ کی بنیاد پر ایک سیب کھانے سے دماغ پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ اس حوالے سے سڈنی یونیورسٹی میں ہونیوالی تحقیق نے چونکا کر رکھ دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیاکے مطابق آسٹریلیا کی سڈنی یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق میں ساڑھے 6 ہزار سے زائد بچوں اور نوجوانوں کو شامل کیا گیا تھا۔ ان کو 3 سال تک تحقیق کا حصہ بنائے رکھا گیا۔ تحقیق میں دریافت ہوا کہ روزانہ کسی بھی پھل کی اضافی مقدار کے استعمال سے ڈپریشن کی علامات سے متاثر ہونے کا خطرہ 13 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔ اسی طرح انزائٹی ڈس آرڈرز کی علامات سے متاثر ہونے کا خطرہ 7 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔ تحقیق میں یہ بھی دریافت ہوا کہ میٹھے مشروبات جیسے سافٹ ڈرنکس کے زیادہ استعمال سے ڈپریشن اور انزائٹی سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ یہ خطرہ لڑکوں میں زیادہ مضبوط نظر آیا، خاص طور پر انزائٹی کا خطرہ زیادہ بڑھتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ نتائج سے واضح ہوتا ہے کہ غذائی انتخاب جسمانی صحت سے ہٹ کر اہم ثابت ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہم یہ نہیں کہتے کہ ایک سیب کھانے سے ڈپریشن کی روک تھام ہو جاتی ہے یا سافٹ ڈرنکس انزائٹی کا باعث بنتی ہیں، دماغی صحت اس سے زیادہ پیچیدہ ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مگر ہم جو کچھ کھاتے ہیں وہ زندگی کا ایک حصہ ہوتا ہے اور دماغی صحت پر اثر انداز ہوتا ہے، تو یہ نتائج بہت اہم ہیں۔ محققین کے مطابق ان نتائج سے جوان افراد میں دماغی امراض کی روک تھام میں مدد ملے گی جس کے لیے ضروری ہے کہ صحت کے لیے مفید غذاں کو رسائی کو زیادہ آسان بنانا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button