کھیل

سلمان علی آغا کی سری لنکا کیخلاف سنچری، منفرد انداز میں جشن کیوں منایا؟

راولپنڈ ی (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے مڈل آرڈربیٹر سلمان علی آغا نے سہ ملکی ون ڈے سیریز کے افتتاحی میچ میں سری لنکا کے خلاف سنچری بنانے کے بعد اپنے منفرد انداز میں جشن کیوں منایا؟ تفصیل سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف میچ جیتنے کے بعد سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ میرے لیے تینوں فارمیٹس میں پرفارم کرنا اہم ہے، خوش قسمتی سے ون ڈے کرکٹ میں میری کارکردگی زیادہ بہتر ہے۔ سلمان علی آغا نے کہا کہ میری بیٹنگ میں تینوں فارمیٹس کے دوران کوئی تبدیلی نہیں آتی، مجھے کسی کو کچھ ثابت نہیں کرنا اور نہ ہی کسی کو جواب دینا ہے، مجھے کرکٹ پسند ہے اور پاکستان کے لیے کھیلنا اچھا لگتا ہے۔

سلمان علی آغا نے سنچری کے بعد منفرد انداز میں جشن منانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میری سنچری کے بعد سیلیبریشن صرف میرے بیٹے کے لیے تھی۔ جو ٹیلی ویژن پر کرکٹ دیکھتا ہے اور اسی انداز میں خوشی کا اظہار کرتا ہے۔اس عمل کا مقصد کسی کو پیغام دینا یا کسی کو غلط ثابت کرنا نہیں تھا۔ اپنے جشن کی وضاحت کے علاوہ سلمان آغا نے ڈومیسٹک کرکٹ کو زیادہ اہمیت اور عزت دینے کا مطالبہ بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک سطح پر رنز بنانا مہارت اور بھرپور محنت کا تقاضا کرتا ہے۔ سلمان علی آغاکا کہنا تھا کہ ہم اپنی ڈومیسٹک کرکٹ کو عزت نہیں دیتے، ڈومیسٹک کرکٹ میں کھیلنا اور رنز بنانا آسان نہیں، ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھا کھیلنے والیانٹرنیشنل کرکٹ میں بھی اچھا کھیلیں گے، ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو عزت دینی چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button