پاکستان
پاکستانی اور چینی خلا بازوں کی مشترکہ مہم، چینی صدر کا اہم اعلان

اسلام آباد (کھوج نیوز) پاکستانی اور چینی خلا بازوں کی مشترکہ خلائی مہم پر چین کے صدر شی جن پنگ نے اہم اعلان کر دیا جس کے بعد دشمن ممالک کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ چینی اور پاکستانی خلابازوں کی مشترکہ خلائی مہم دیرینہ اور گہری دوستی کی نمایاں مثال ہے۔ میڈیا کے مطابق چین اور پاکستان کے صدور نے مشترکہ خلائی مشن پر مبارک باد کا تبادلہ کیا۔ اس موقع پر چینی صدر نے کہا کہ چین، پاکستان اور دیگر ممالک کے ساتھ مل کر خلا کے پرامن استعمال کو فروغ دینے اور خلائی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی اور پاکستانی خلابازوں کی مشترکہ خلائی مہم دونوں ممالک کی دیرینہ اور گہری دوستی کی نمایاں مثال ہے۔



