انٹرنیشنل

ایران جنگ میں ڈیمو کریٹس مداخلت نہ کریں ورنہ …؟ ٹرمپ کا اعلان

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران جنگ میں ڈیمو کریٹس ہرگز مداخلت نہ کریں ورنہ ………؟ ا س حوالے سے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے بڑا اعلان کر دیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کانگریس کا کنٹرول ڈیموکریٹس کے پاس جانے کے بعد ان کے عسکری اختیارات محدود ہو سکتے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ ایران کی بحریہ، فضائیہ، فضائی دفاعی نظام اور قیادت سب ختم ہو چکی ہے، ہم جب چاہیں اس جنگ کو ختم کر سکتے ہیں لیکن اگر ڈیموکریٹس نے اس میں مداخلت کی تو وہ جیتی ہوئی بازی کو ہار میں بدل دیں گے۔ ایران میں حکومت کی تبدیلی سے متعلق سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ امریکا کا مقصد نہیں ہے، امریکا کا واحد مقصد ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button