انٹرنیشنل

عمان میں شدید بارشیں، سیلاب نے تباہی مچا دی، سینکڑوں افراد ہلاک

سیلابی ریلے میں گاڑیاں بہہ جانے سے 9 اسکول کے بچے اور 3 دیگر افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے جبکہ 5 افراد کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاع ہے

عمان(مانیٹرنگ ڈیسک) عمان میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی، سڑکیں زیر آب آگئیں، گاڑیاں بہہ جانے سے اسکول کے بچوں سمیت17 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق عمان میں شروع ہونے والی تیز ہواؤں اور پھر موسلادھار بارش نے تباہی مچادی، مسلسل بارش کی وجہ سے عمان کے شمال اور مشرق کے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے۔ سیلابی ریلے میں گاڑیاں بہہ جانے سے 9 اسکول کے بچے اور 3 دیگر افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ ملک کے شمال مشرق میں آنے والے سیلاب میں 5 افراد کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاع تھی تاہم پیر کو ایک بچے اور مزید 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔

رپورٹ کے مطابق منگل تک عمان میں سیلاب کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔ پیر کو وزارت تعلیم نے سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر احتیاط کے طور پر بیشتر علاقوں میں اسکول بند کر دیے تھے اور حکام نے لوگوں کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہے۔ دبئی اور ابوظہبی میں طوفانی بارشیں پیر کی رات سے جاری ہیں جب کہ نئی ایڈوائزری میں بارش، آسمانی بجلی اور اولے پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button