نگرنگرسے
انٹربورڈ میں عجب کرپشن کی غضب کہانی
انٹربورڈ کراچی کے سابق سیکرٹری 3گاڑیاں ساتھ لے گئے،سیکرٹری کو بغیر اجازت بیرون ملک دورے کی وجہ سے عہدے سے ہٹایا گیا تھا

کراچی(کھوج نیوز )انٹربورڈ کراچی کے سابق سیکرٹری 3گاڑیاں ساتھ لے گئے۔تفصیلات کے مطابق بورڈ کی جانب سے امیر قادری سے گاڑیاں واپس کرنے کے حوالے سے کئی بار رابطہ کیا گیا لیکن اس کے باوجود انہوں نے گاڑیاں واپس دینے سے انکار کردیا۔ سابق سیکرٹری بورڈ کو اس حوالے سے خط بھی لکھا گیا لیکن انہوں نے گاڑیاں بورڈ کو واپس نہیں کیں۔
ذرائع کے مطابق امیر قادری کو بغیر اجازت بیرون ملک دورے کی وجہ سے عہدے سے ہٹایا گیا تھا اور انہوں نے بیرون ملک دورے کے اخراجات بھی واپس نہیں کیے۔