صحت

آج ہم آپ کو بتائیں گے سردی میں کمبل یا رضائی میں منہ کر کے سونے کے کیا نقصانات ہیں؟ ایسا کیوں نہیں کرنا چاہیے

کمبل میں اپنا چہرہ ڈھانپ کر سونے سے جلد پرانفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے

لاہور ( کھوج نیوز )کمبل میں منہ کر کے سونے سے جلد کو مناسب مقدار میں آکسیجن نہیں مل پاتی ،جس کی وجہ سے جلد زرد پڑنے لگتی ہے۔کمبل میں چہرہ ڈھانپ کر سونے سے ہمارے نظام تنفس پر برا اثر پڑتا ہے۔ اس سے دماغ سانس کی نالیوں جیسی بیماریاں ہو سکتی ہیں ۔کمبل میں اپنا چہرہ ڈھانپ کر سونے سے ہماری جلد پرانفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔کمبل میں پسینہ جمع ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے کمبل میں بیکٹریا اورفنگس بڑھنے لگتے ہیں۔کمبل میں چہرہ ڈھانپ کر سونے سے جسم میں دوران خون متا ثر ہوتا ہے۔جس کی وجہ سے صحت سے متعلق کئی طر ح کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔کمبل میں چہرہ ڈھانپ کر سو نے سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑ ھ جاتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ جسم میںآکسیجن کی کمی کا باعث بنتی ہے۔منہ ڈھانپ کر سو نے سے جلد کو مناسب آکسیجن نہیں ملتی جس کی وجہ سے جلد کی جیریوں کا مسلہ پیدا ہو جاتا ہے۔کمبل میں منہ ڈھانپ کر سونے سے ہماری نیند کے معیار پر برا اثر پڑتا ہے اور ہم صبح تھکا وٹ محسو س کرتے ہوئے اُٹھتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button