صحت

سگریٹ کی فروخت پر پابندی عائد؟وجہ منظر عام پر آگئی

بیلجیئم نے الیکٹرانک سگریٹ کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے،اس کی وجہ سے نوعمرسفریٹ نوشی کی طرف زیادہ راغب ہو رہے ہیں

بیلجیئم ( مانیٹر نگ ڈیسک )بیلجیئم یورپی یونین کا پہلا رکن ملک بن گیا ہے جہاں ڈسپوزایبل ویپس (الیکٹرانک سگریٹ) کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔بیلجیئم کے وزیر صحت فرینک وینڈن بروک کے مطابق سستے ای سگریٹ صحت کے لیے خطرہ بن گئے ہیں، کیونکہ یہ نوعمروں کے لیے سفریٹ نوشی کی طرف راغب ہونے کا ایک آسان ذریعہ ہے۔وزیر صحت کے مطابق ڈسپوزایبل ای سگریٹ ایک نئی پروڈکٹ ہے جسے صرف نئے صارفین کو راغب کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔فرینک وینڈن بروک کا کہنا ہے کہ ای سگریٹ میں اکثر نیکوٹین ہوتی ہے، جو آپ آپ کو اس کا عادی بنا دیتی ہے۔ جب کہ حقائق یہ ہیں کہ نیکوٹین آپ کی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔وزیر صحت کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈسپوزایبل ای سگریٹ کو اس لیے بھی نشانہ بنایا ہے کہ یہ قدم تمباکو نوشی چھوڑنے میں مدد کرنے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button