مچھلی کے تیل کے کیپسول کے بے شمار اور حیران کن فوائد
مچھلی کے تیل کا کیپسول کھانے سے جسم میں انسولین بننے کا عمل بہترہوتا ہے اور خون میں چکنائی کی صفائی ہوتی ہے

کینیڈا ( مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔مچھلی کا تیل سب سے زیادہ استعمال ہونے والا غذائی سپلیمنٹ ہے۔مچھلی کے تیل میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اور یہ فیٹی ایسڈز صحت کے لیے بہت اہم سمجھے جاتے ہیں۔اب اس کے روزانہ استعمال کا ایک بہترین فائدہ سامنے آیا ہے۔اومیگا تھری فیٹی ایسڈز سے بھرپور سپلیمنٹ کے استعمال سے کارڈیومیٹابولک امراض جیسے ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے جبکہ جسمانی چربی یا adipose tissue کے ورم کا علاج ہوسکتا ہے۔
اس تحقیق میں 40 صحت مند افراد کو شامل کرکے 2013 سے 2019 تک کلینیکل ٹرائل کا حصہ بنایا گیا۔ان میں سے 33 افراد کو 12 ہفتوں تک روزانہ مچھلی کے تیل کے کیپسولز کا استعمال کرایا گیا۔محققین نے دریافت کیا کہ ان کیپسولز سے جسم میں انسولین بننے کا عمل بہتر ہوگیا اور خون میں چکنائی کی صفائی ہونے لگی۔