صحت

کیشلیم کی کمی سے جسم میں کونسی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں؟ماہرین نے بتا دیا

کیلشیم انسان جسم میں پایا جانے والا ایک نتہائی اہم منرل ہے جو دانتوں، ہڈیوں، اور پٹھوں کی صحت کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ پورے جسم کو بھی فعال رکھتا ہے

لاہور (کھوج نیوز)کیلشیم انسان جسم میں پایا جانے والا ایک نتہائی اہم منرل ہے جو دانتوں، ہڈیوں، اور پٹھوں کی صحت کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ پورے جسم کو بھی فعال رکھتا ہے۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ انسانی جسم خود بخود کیلشیم نہیں بنا سکتا۔کیشلیم کو حاصل کرنے کے لیے مختلف غذاؤں کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔ ہر روز ایک گلاس دودھ پینے سے جسم کو مطلوبہ مقدار میں کیشلیم حاصل ہو سکتا ہے۔ اس کے ساتھ کئی دوسری غذائیں جیسا کہ خشخاش کے استعمال سے بھی اس منرل کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔

کیشلیم روزانہ کی بنیاد پر کتنا ضروری ہے؟
تمام عمر کے افراد کا اس بات کو یقینی بنانا بہت ضروری ہے کہ وہ کیشلیم کی مطلوبہ مقدار ضرور حاصل کریں۔قومی ادارہ صحت کے مطابق 1 سے 6 ماہ کے بچوں کو ہر روز 200 ملی گرام، 7 سے 12 مہینوں کے بچوں کو 260 ملی گرام، 1 سے 3 سال کے بچوں کو 700 ملی گرام، 4 سے 8 سال کے بچوں کو 1000 ملی گرام، اور 9 سے 18 سال کے بچوں کو 1300 ملی گرام کیلشیم کی ضرورت ہوتی ہے۔ کیشلیم کی کمی کے وجوہات جاننے کے بعد یہ جاننا بھی انتہائی ضروری ہے کہ آپ اس کی کمی کی کون سی علامت کا سامنا کر رہے ہیں۔ کیوں کہ زیادہ تر افراد اس کی علامات پر توجہ نہیں دیتے اور غیر صحت مندانہ زندگی گزارتے ہیں۔ کیشلیم کی کمی انسان کے جسم میں مختلف قسم کی بیماریاں پیدا کرتی ہے۔

پٹھوں میں اکڑن
پٹھوں کا اکڑناکیشلیم کی کمی کی ابتدائی علامات میں سے ایک ہے۔ اگر دن میں ایک بار پٹھوں میں اکڑن محسوس ہو تو عام طور پر اسے کیلشیم کی کمی کی علامت نہیں سمجھا جاتا۔ لیکن اگر دن میں کئی بار اس اکڑن کا سامنا کرنا پڑے تو یہ کیشلیم کی کمی کی علامت ہو سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہاتھوں یا ٹانگوں کا سن ہو جانابھی اس منرل کی کمی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ اگر آپ ہاتھ یا پاں سن ہو جاتے ہیں یا ان میں سوئیاں چبھنے کا احساس ہوتا ہے تو یہ کیلشیم کی کمی علامات ہو سکتی ہیں۔

ہر وقت سستی اور غنودگی
جب جسم میں کیلشیم مطلوبہ مقدار سے کم ہو تو اکثر سستی اور غنودگی طاری رہتی ہے تا کہ کیشلیم کی متوازن سطح برقرار رہ سکے۔ انسانی جسم مخصوص مقدار میں اس منرل کو جذب کر سکتا ہے اس لیے زیادہ کھانے سے یہ کمی دور نہیں ہوتی جب کہ سارا دن کھانے کی تھوڑی تھوڑی مقدار کا استعمال انتہائی ضروری ہوتاہے۔

نیند کے مسائل
یہ کیلشیم خوش گوار اور پر سکون نیند میں مدد دینے والے کیمیکل میلا ٹونن کو خارج کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اگر جسم کو مطلوبہ مقدار میں کیلشیم حاصل نہ تو میلاٹونن کا اخراج نہیں ہو پاتا جس کے نتیجے میں انسان پر سکون نیند سے محروم ہو جاتا ہے۔
کمزور ناخن
کیلشیم کی سب سے عام علامت ناخنوں کی کمزور ی اور بھربھرا پن ہے۔ اگر اکثر کسی کے ناخن ٹوٹ جاتے ہیں اور صحیح طرح سے اگتے بھی نہیں تو یہ کیلشیم کی کمی کی علامت ہو سکتی ہے۔

بلڈ پریشر میں اضافہ
کچھ طبی تحقیقات کے مطابق جسم میں کیلشیم کی متوازن مقدار بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھنے میں مدد کرتی ہے۔ کیلشیم خون کی شریانوں کو صحت مند رکھتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button