صحت
آملہ کا جوس پینے کے کیا فائدئے ہیں؟ڈاکٹرز نے بتا دیا
آملہ کا رس پینے سے انسا ن کی جلد قدرت طور پر چمکتی ہے اس میں وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس جلد کو بہتر بناتے ہیں،آملہ کا رس جسم سے زہر یلے مادوں کا خارج کرتا ہے

لاہور(کھوج نیوز) آملہ کا رس انسا ن کے لیے انتہائی مفید اور صحت مند ہے ۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اس پھل کا رس پینے سے آپ کی جلد چمکدار نظر آئے گی۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی جلد قدرتی طور پر چمکدار اور داغوں سے پاک ہو تو آملہ کا جوس سب سے آسان اور موثر حل ہو سکتا ہے۔ وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور آملہ نہ صرف آپ کی جلد کو بہتر بناتا ہے بلکہ آپ کی صحت کے لیے بھی بہت سے فوائد فراہم کرتا ہے آملہ وٹامن سی کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔ جو جلد کو آزاد ریڈ یکلز سے بچاتا ہے اور اسے قدرتی چمک دیتا ہے ۔ آملہ کا رس جسم سے نقصان دہ زہریلے مادوں کو خارج کرتا ہے جس سے آپ کی جلد صاف اور صحت مند نظر آتی ہے ۔آملہ کے جوس کی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات جلد پر داغ دھبوں اور مہاسوں کو کم کرنے اور جلد کو صحت مند رکھنے میں مدد کرتی ہے،



