صحت

خون میں چھپی قاتل خاموشی ،ذیابیطس ایک آہستہ زہر،اس سے بچاؤ کیسے ممکن ہے؟

شوگر ایک خاموش قاتل ہے اگر وقت پر اس کا پتا لگا لیا جائے تو یہ قابو میں آ سکتی ہے

لاہور(ہیلتھ ڈیسک) ذیابیطس، جسے عام زبان میں شوگر بھی کہا جاتا ہے، پاکستان میں ہر گزرتے دن کے ساتھ سینکڑوں زندگیوں کو لپیٹ میں لے رہا ہے۔ یہ بیماری نہ صرف جسم کو اندر سے کھوکھلا کر دیتی ہے بلکہ دل، گردے، آنکھوں اور پیروں سمیت کئی اہم اعضا کو مستقل نقصان پہنچاتی ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں شوگر کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ انٹرنیشنل ڈائبیٹیز فیڈریشن کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس وقت تقریبا 3 کروڑ سے زائد افراد ذیابیطس کے شکار ہیں، اور ہر سال لاکھوں نئے مریض اس فہرست میں شامل ہو رہے ہیں۔

اس بیماری کی سب سے بڑی خطرناک بات یہ ہے کہ یہ کئی سالوں تک بغیر علامات کے جسم میں پلتی رہتی ہے اور جب سامنے آتی ہے تو اکثر بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شوگر کی بنیادی وجوہات میں غیر متوازن خوراک، ورزش سے دوری، ذہنی دباؤ اور خاندانی وراثت شامل ہیں۔

ذیابیطس سے بچا ؤممکن ہے ،لیکن صرف تب جب احتیاط کو زندگی کا حصہ بنایا جائے۔ ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ روزمرہ کی خوراک میں اعتدال، چینی اور چکنائی کا کم استعمال، باقاعدہ ورزش اور سال میں کم از کم ایک بار بلڈ شوگر کا ٹیسٹ، اس بیماری سے بچا ؤمیں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button