صحت

گردوں کی تکلیف کیوں بڑھتی ہے؟ اہم وجہ سامنے آگئی

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) گردوں کی تکلیف کیوں بڑھتی ہے؟ اس حوالے سے جرنل بی ایم سی نیفرولوجی میں شائع ہونے والی تحقیق میں اہم وجہ سامنے آنے کے بعد سب حیران ہو گئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق جرنل بی ایم سی نیفرولوجی میں شائع تحقیق میں کیا گیا کہ منہ کی صحت اور گردوں کی صحت کے درمیان تعلق موجود ہے۔ اس تحقیق کے لیے 150 تحقیقی رپورٹس کے ڈیٹا کا تفصیلی تجزیہ کیا گیا جن میں منہ اور گردوں کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا گیا تھا۔

محققین نے بتایا کہ ہم یہ پہلے سے جانتے ہیں کہ گردوں کے دائمی امراض اور منہ کے امراض کے درمیان تعلق موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منہ کی خراب صحت سے مدافعتی نظام متاثر ہوتا ہے، خون کی شریانیں سکڑ جاتی ہیں جبکہ منہ میں موجود جراثیموں سے جسم میں ورم پھیلتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ ورم متعدد امراض جیسے امراض قلب کا باعث بنتا ہے مگر اس سے گردوں کی صحت بھی متاثر ہوتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسی طرح گردوں کے امراض کے شکار افراد میں موجود ورم مسوڑوں کے امراض کا خطرہ بڑھاتا ہے۔ محققین کے مطابق مسوڑوں کے امراض کی شدت گردوں کے دائمی امراض کے پھیلا کی رفتار بڑھا دیتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button