بنگلا دیش میں عام انتخابات کیلئے مہم کا آغاز، کتنی جماعتیں آمنے سامنے ہونگی؟

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلا دیش میں 12فروری 2026ء کو ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں انتخابی مہم کا آغاز ہوگیا ہے ، اس میں کتنی سیاسی جماعتیں آمنے سامنے ہونگی؟ پتا چل گیا
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بنگلادیش میں حسینہ واجد کی حکومت ختم ہونے کے بعد پہلے عام انتخابات 12 فروری 2026ء کو منعقد ہونے جارہے ہیں جس کے لیے سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں نے انتخابی مہم کا باضاطہ آغاز کردیا ہے۔ حسینہ واجد کے خلاف تحریک چلانے والے نوجوانوں کی جماعت نیشنل سٹیزن پارٹی نے ڈھاکہ سے اپنی مہم کا آغازکیا۔ جماعت اسلامی بنگلادیش نے بھی دارالحکومت ڈھاکا سے اپنی انتخابی مہم شروع کر دی ہے۔ اس کے علاوہ بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی (BNP) کے سربراہ طارق رحمان نے بھی ضلع سلہٹ میں روڈ شو کیا۔ دوسری جانب پابندی عائد ہونے کے باعث سابق بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ انتخابی دوڑ سے باہر ہے۔



