قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اور موجودہ کھلاڑی فراڈیوں کے ہاتھوں لٹ گئے مگر کیسے؟

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اور موجودہ کھلاڑی میں لالچ میں آگئے اور کاروباری شخص کیساتھ سرمایہ کاری کرکے فراڈیوں کے ہاتھوں لٹ مگر کیسے؟ تفصیل آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کے سابق اور موجودہ کرکٹرز کیساتھ مبینہ فراڈ ہوا ہے، کرکٹرز نے مبینہ فراڈ کی کسی پلیٹ فارم پرباضابطہ شکایت درج نہیں کرائی، کھلاڑیوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے بھی مسئلہ حل کرانے کے لیے رابطہ نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق کرکٹرز نے سابق کپتان کی دیکھا دیکھی میں کاروباری شخص کے ساتھ سرمایہ کاری کی، موجودہ کرکٹرز میں سابق اور موجودہ کپتانوں کے نام بھی شامل ہیں، بعض کرکٹرز نے براہ راست بھی کاروباری شخص کیساتھ سرمایہ کاری کی،کرکٹرز نے اپنے کروڑوں روپے غیر معمولی منافع کے چکرمیں مبینہ طور پردے دیے۔
ذرائع کے مطابق کرکٹرز کا ایک مشہور ایجنٹ بھی رقم سے محروم ہونیوالوں میں شامل ہے، فراڈ کرنے والا امریکا میں رہائش پذیرہے جس سے کئی پاکستانی کرکٹر سے دوستی تھی،کرکٹرز کا دعوی ہے کہ اس شخص کافون بند ہے، دوماہ سے غیر معمولی منافع کی رقم نہیں مل سکی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ کرکٹرز کوآغاز میں غیر معمولی منافع بھی ملتا رہا، بعد میں کاروباری شخص منظرسے غائب ہوگیا،کرکٹرزنے چند ہفتے اس متعلق کوششیں کیں، بعض کو کچھ پیسے واپس ملے۔



