نگرنگرسے

عمران حیدر کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، معجزانہ طور پر بچ گئے

صحافتی تنظیموں کا واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت اور آر پی او شیخوپورہ اور ڈی پی او ننکانہ صاحب سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے

شیخوپورہ (رانا مقدوم سے)نجی ٹی وی چینل کے نمائندہ عمران حیدر کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی شدید فائرنگ علاقہ گولیوں کی تھرتھراہٹ سے گونج اٹھا ، ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق شرقپور شریف کے علاقہ منڈی فیض آباد کے نزدیک نجی ٹی وی چینل کے نمائندہ عمران حیدر کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد کی شدید فائرنگ اور گولیوں کی تھرتھراہٹ سے علاقہ گونج اٹھا جبکہ صحافی عمران حیدر اپنے دوست ملک محسن کے ساتھ نماز کی ادائیگی میں مصروف تھے جس کی وجہ سے وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے ملزمان نے دن دیہاڑے گاڑی کو نشانہ بنایا اور سرعام فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ مقامی پولیس اور دیگر حساس اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے اور ملزمان کی تلاش کے لئے سی سی ٹی وی کیمروں کی چیکنگ کی جاری ہے ۔ صحافتی تنظیموں نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور آر پی او شیخوپورہ اور ڈی پی او ننکانہ صاحب سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

مودی سرکارکا پاگل پن، دفاعی بجٹ میں حیران کن اضافہ’ سب حیران

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button