پاکستان

شاہد خاقان عباسی نے عہدے سے استعفیٰ کیوں دیا؟ اصل کہانی سامنے آگئی

شہباز شریف اور مریم نواز میں اختلافات کی خبریں، استعفیٰ دینے کی سب سے بڑی وجہ پارٹی کا دو گروپوں میں تقسیم ہونا ہے

لاہور(کھوج نیوز رپورٹ) مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ کیوں دیا ؟ اس حوالہ سے اصل کہانی سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پارٹی کے سینئر نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کی سب سے بڑی وجہ پارٹی کے اندر چلنے والی لڑائی ہے جبکہ یہ بھی سننے میں آ رہا ہے کہ وہ بہت جلد مسلم لیگ ن کو خیر باد بھی کہنے والے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کی واپسی کے بعد پارٹی میں اختلافات بڑھ گئے ہیں ‘ چچا اور بھتیجی دو گروپوں میں تقسیم ہو چکے ہیں کیونکہ شہباز شریف اور مریم نواز کی سیاست میں زمین آسمان کا فرق ہے ۔ مریم نواز مفاہمانہ سیاست پر یقین رکھتی ہیں جبکہ شہباز شریف جارحانہ سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پارٹی کے چند سینئر رہنماء کا خیال ہے کہ مریم نواز ان سے تجربے اور عمر میں چھٹی ہے لیکن اس کے باوجود ہمارے ساتھ پارٹی کے متعلق کسی قسم کا مشورہ نہیں کیا جاتا۔

شاہد خاقان عباسی کی پارٹی چھوڑنے کی خبریں بے بنیاد ہیں: محمد زبیر

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button