پاکستان

عمران خان کو سزا سنانے والے جج ہمایوں دلاور او ایس ڈی کیوں بنایا گیا؟

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہمایوں دلاور کو او ایس ڈی بنانے کی منظوری دی جس کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان کو سزا سنانے والے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کو آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی)کیوں بنایا گیا اصل کہانی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہمایوں دلاور کو او ایس ڈی بنانے کی منظوری دی جس کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن میں ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کو اسلام آباد ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جج ہمایوں دلاور نے 5 اگست کو توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا سنائی تھی۔ عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد سے وہ اٹک جیل میں قید ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button