پاکستان

مریم نواز اور نوازشریف کے ہمراہ روٹی کی قیمت چیک کرنے تندور پر پہنچ گئیں

روٹی 20 روپے میں دوبارہ نہ دے دینا: نوازشریف، روٹی اب 16 روپے کی ہو گئی ہے، ہم نے روٹی کی قیمت 16 روپے اور نان کی 20 کر دی ہے: مریم نواز

لاہور(کھوج نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز روٹی و نان کی قیمت چیک کرنے کے لئے اڈہ پلاٹ کے تندورپہنچ گئے جہاں پر انہوں نے روٹی کی قیمت دریافت کی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تندور پر نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن چیک کیا۔ مریم نواز نے روٹی کے وزن اور قیمت کے بارے میں دریافت کیا اور ہدایت کی کہ نوٹیفکیشن کو دیوار پر لگائیں۔ مریم نواز نے 16 روپے والی روٹی لگوا کر چیک کی۔ اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھاکہ روٹی 20 روپے میں دوبارہ نہ دے دینا۔ وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھاکہ روٹی اب 16 روپے کی ہو گئی ہے، ہم نے روٹی کی قیمت 16 روپے اور نان کی 20 کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوٹیفکیشن آ گئے ہیں، 16 روپے سے زیادہ پیسے روٹی کے نہیں لینے، اگر 16 سے زیادہ کوئی مانگے تو ایک نمبر ہے اس پر رپورٹ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button