پاکستان

میر علی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی مذمت

پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے دھرتی کی خاطر جان دیکر تاریخ رقم کی' پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل کاشف نے 6دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا اور امر ہو گئے

لاہور(کھوج نیوز) شمالی وزیر ستان کے علاقے میر علی میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شدید مذمت کرتے ہوئے شہید ہونیوالے پاک فوج کے افسران و نوجوان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 6دہشت گردوں کو جہنم رسید کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل کاشف کی بہادری اور جرات کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل کاشف نے 6دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا اور امر ہو گئے، پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے دھرتی کی خاطر جان دے کر تاریخ رقم کر دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج کے افسر اور جوان پوری قوم کا فخر ہیں،ہمارے بہادر جوانوں نے دہشت گردوں کی درانداز ی کو ناکام بناکر پاک سرزمین کی حفاظت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button