پاکستان

نوازشریف کو بیرون ملک بھجوانےمیں جنرل(ر) باجوہ کا کردار تھا،وزیردفاع خواجہ آصف کا دعویٰ

خواجہ آصف نے اپنے ایک تازہ ترین بیان میں کہا ہے کہ میاں نواز شریف کو ساڑھے چار سال قبل اسٹیبلشمنٹ نے علاج و معالجہ کی غرض سے لندن بھجوایا تھا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف کے حوالے سے ایک بار پھر بہت بڑا دعویٰ کردیا،رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف نے اپنے ایک تازہ ترین بیان میں کہا ہے کہ میاں نواز شریف کو ساڑھے چار سال قبل اسٹیبلشمنٹ نے علاج و معالجہ کی غرض سے لندن بھجوایا تھا ۔واضح ہو کہ دو روز قبل ہی ایک شادی کی تقریب میں سینئر صحافی مجیب الرحمٰن شامی نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ سے ہونے والی ملاقات کے دوران ہونے والی گفتگو سے پردہ اُٹھا تے ہوئے کہا تھا کہ میاں نواز شریف کو علاج کی غرض سے بیرون ملک بھجوانے میں سابق آرمی چیف نے کوئی کردار کردار ادا نہیں کیا تھا اور یہ بات قسم کھا کر خود سابق آرمی چیف جنرل(ر) قمر جاوید باجوہ نے انھیں بتائی مجیب الرحمٰن شامی سے ہونے والی گفتگو میں سابق آرمی چیف نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ وہ مزید 6 ماہ کے لئے ایکسٹینشن لینے کے خواہشمند نہیں تھے ۔

موجودہ وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں دو ٹوک انداز میں کہا کہ کو ئی اس خام خیالی میں نا رہے کہ نوازشریف کو عدالت کے حکم پر ملک سے باہر جانے کی اجازت دی گئی تھی ۔خواجہ آصف نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو شدید علیل ہونے کی وجہ سے سابق آرمی چیف نے ملک سے باہر علاج کروانے کی غرض سے بھجوانے میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button