شوبز

گلوکارہ آئمہ بیگ کے مختصرلباس پہننے پرصارفین بھڑک اُٹھے

انہوں نے انسٹاگرام پر نہایت خوبصورت لیکن بے باک لباس میں تصویر اپ لوڈ کی ہے جس پر انہیں صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے

 لاہور (شوبز ڈیسک)گلوکارہ آئمہ بیگ کے مختصرلباس پہننے پرصارفین بھڑک اُٹھے،رپورٹ کے مطابق استاد نصرت فتح علی خان کے مقبول ترین گانے آفرین آفرین کے ری مکس سے شہرت حاصل کرنے والی آئمہ آج کل اپنی گلوکاری کی بدولت شہرت کی بلندیوں کو چھو ر ہی ہیں تاہم اب انہوں نے انسٹاگرام پر نہایت خوبصورت لیکن بے باک لباس میں تصویر اپ لوڈ کی ہے جس پر انہیں صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آئمہ بیگ نے معرو ف برانڈ کا کالے رنگ کا لہنگا زیب تن کیا جس پر گولڈن کڑھائی ہوئی تھی لیکن اس کی خاص بات گلوکارہ کا ٹاپ تھا جو کہ عام طور پر پہنے جانے والے ٹاپ سے کچھ چھوٹا تھا جس کے باعث ان کی کمر اور پیٹ کا کچھ حصہ دکھائی دے رہاتھا ۔ 

خوشگوار موڈ میں رات کی تاریکی میں رونق لگاتی ان تصاویر کو دیکھنے کے بعد جہاں کئی مداحوں نے انکی جم کر تعریفیں کیں وہیں کئی صارفین ایسے بھی تھے جنہوں نے گلوکارہ کے بولڈ ڈریسنگ سینس پر تنقید کی برسات کرڈالی۔تبصرہ کرتے صارفین کا کہنا تھا کہ،’آئمہ بیگ مکمل کپڑے پہننا بھول گئی ہیں۔’

ایک صارف کا کہناتھا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی جب آپ کے پاس شہرت اور پیسے میں اضافہ ہوتا ہے تو آپ کے کپڑے چھوٹے کیوں ہو جاتے ہیں۔فریال سید نامی صارف نے تو سیدھا ’بے شرم‘ ہی کہہ ڈالا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button