پاکستان

نوازشریف کی نااہلی کا خاتمہ،دعویٰ کردیا گیا

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ سے پاس 5 سالہ نااہلی قانون کے تحت نواز شریف کی نااہلی ختم ہو چکی ہے۔  

لاہور(کھوج نیوز)نوازشریف کی نااہلی کا خاتمہ،دعویٰ کردیا گیا،رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ سے پاس 5 سالہ نااہلی قانون کے تحت نواز شریف کی نااہلی ختم ہو چکی ہے۔  رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ سندھ میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان سے بات ہو رہی ہے، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گی۔ 

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ کے پی کے میں بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ الیکشن کی کامیابی کے لیے ضروری ہو گی، پنجاب میں ہمیں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت نہیں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت ہوئی تو سوچا جاسکتا ہے، ق لیگ پنجاب میں سیٹ ایڈجسمنٹ کی خواہشمند ہے۔ ن لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے لیے آسانی ہوئی تو پنجاب میں ق لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ممکن ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button