پاکستان

وزیر اعظم کا بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ کو فون ،عید کی مبارکباد دی

دونوں رہنمائوں کا مشترکہ مفادات پر مبنی برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق' تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ بھی کیا

لاہور( سٹاف رپورٹر، آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ سے ٹیلیفونک رابطہ، عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر مبارکباددی، وزیراعظم شہباز شریف نے بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کو ٹیلی فون کر کے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر مبارلباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے پاکستان کی مملکت بحرین کے ساتھ تاریخی، باہمی احترام، مشترکہ عقیدے اور مشترکہ مفادات پر مبنی برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔ انہوں نے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور انہیں باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی تعلقات میں تبدیل کرنے کے وسیع امکانات کا خاص طور پر حوالہ دیا۔ بحرین کے بادشاہ عزت مآب حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے وزیر اعظم کی عید کی مبارکباد کا گرمجوشی سے جواب دیا اور پاکستانی عوام کے لیے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button