پاکستان

وفاقی کابینہ نے پی آئی اے کے 11 رکنی بورڈ کی منظوری دیدی

سابق گورنر اسٹیٹ بینک کو بورڈ کا چیئرمین تعینات کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ 11 رکنی بورڈ میں 7 خودمختار ڈائریکٹرز اور 4 سرکاری افسران شامل کرنیکی بھی منظوری دی گئی ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی کابینہ نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) ہولڈنگ کمپنی کے 11 رکنی بورڈ کی منظوری دے دی ہے’ بورڈ کی منظوری سے پی آئی اے کی نجکاری کا دوسرا اہم ترین مرحلہ عبور کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف سے خصوصی اجازت حاصل کرکے کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کو بورڈ کا چیئرمین تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے جب کہ 11 رکنی بورڈ میں 7 خودمختار ڈائریکٹرز اور 4 سرکاری افسران شامل کرنیکی بھی منظوری دی گئی ہے۔ پی آئی اے کے واجبات اور اثاثے بھی ہولڈنگ کمپنی میں منتقل کیے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button