کھیل

محسن نقوی نگراں کابینہ کے وزیر بلال افضل کو اہم عہدہ دلوانے میں کامیاب

بلال افضل سلیکشن کمیٹی میں ڈیٹا اینالسٹ ہوں گے۔ معروف ڈیٹا اینالسٹ حسن چیمہ بھی بطور ایکس آفیسیو ممبر سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہیں

لاہور(کھوج نیوز) وفاقی وزیر داخلہ و نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اپنی نگراں کابینہ کے وزیر بلال افضل کو اہم عہدہ دلوانے میں کامیاب ہو گئے ہیں جس کے بعد سب حیران رہ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق محسن نقوی کی نگراں کابینہ کے وزیر بلال افضل گزشتہ ماہ سبکدوش ہونے والی پنجاب کی نگران کابینہ میں وزیر تھے۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلال افضل سلیکشن کمیٹی میں ڈیٹا اینالسٹ ہوں گے۔ معروف ڈیٹا اینالسٹ حسن چیمہ بھی بطور ایکس آفیسیو ممبر سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہیں جبکہ ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ سلیکشن کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلیکشن کمیٹی کے ممبران کے نام ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ کر دیئے ہیں جبکہ بلال افضل قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں شامل ہوگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button