پاکستان

پاک فوج نے شانگلہ میں چینی شہریوں سمیت 6 بیگناہ افراد کی ہلاکت کی پر زور مذمت کر دی

پوری قوم اپنے چینی بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھڑی ہے، قوم اس بزدلانہ کارروائی کی بلا امتیاز مذمت کرتی ہے: آئی ایس پی آر کا بیان

راولپنڈی (کھوج نیوز) پاک فوج نے شانگلہ کے علاقے بشام میں چینی شہریوں سمیت 6 بیگناہ افراد کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم اپنے چینی بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ کے علاقے بشام میں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی چینی انجینئرز کی گاڑی سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں 5 چینیوں سمیت 6 افرا د ہلاک ہوگئے۔ اس کے علاوہ سکیورٹی فورسز نے تربت میں پاک بحریہ کے ائیر بیس پی این ایس صدیق پر دہشتگرد حملے کی کوشش ناکام بنائی۔ پاک فوج نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوادر، تربت اور بشام میں دہشت گردی کے واقعات کا مقصد داخلی سلامتی کی صورتِ حال کو غیر مستحکم کرنا ہے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہناہے کہ دہشت گردی کے واقعات اندرونی سکیورٹی صورتحال کو غیر مستحکم کرنے کی بزدلانہ کارروائیاں ہے، گوادر اور تربت میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے حملے ناکام بنائے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پوری قوم اپنے چینی بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھڑی ہے، قوم اس بزدلانہ کارروائی کی بلا امتیاز مذمت کرتی ہے، یہ عناصر مسلسل دہشت گردی کے سرپرستوں کے طور پر بے نقاب ہو رہے ہیں۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور اسٹریٹجک اتحادیوں بالخصوص چین کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی شعوری کوشش کی جا رہی ہے، بعض غیر ملکی عناصر اپنے مفادات کے تحت پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دینے میں ملوث ہیں، مسلح افواج کے خلاف تشدد کی ایسی گھنانی کارروائیاں ہمارے عزم کو پست نہیں کرسکتیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button