پاکستان

خود کش دھماکے میں چینی باشندوں کی ہلاکت، وزیراعظم چینی سفارتخانے پہنچ گئے

مجھ سمیت پوری قوم کی ہمدردیاں چینی شہریوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں' واقعے کے ذمہ داروں و سہولت کاروں کو قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی: وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد(کھوج نیوز) خودکش دھماکے میں چینی باشندوں کی ہلاکت کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد میں چینی سفارتخانے پہنچے اور5 چینی باشندوں کی ہلاکت پر تعزیت کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت پوری قوم کی ہمدردیاں چینی شہریوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ وزیراعظم نے چینی صدر اور چینی وزیرِاعظم کے لیے واقعے کے حوالے سے تعزیتی پیغام دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان واقعے کی اعلی سطح اور جلد تحقیقات کرائیگا، واقعے کے ذمہ داروں و سہولت کاروں کو قرار واقعی سزا دیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی کونقصان پہنچانے کی مذموم کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، سی پیک دشمنوں نے پھر سے ایسی بزدلانہ حرکت سے اسے متزلزل کرنیکی سازش کی، دشمن اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا، دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ چینی سفیر نے وزیراعظم کی آمد اور تحقیقات میں ذاتی دلچسپی پر شکریہ ادا کیا، وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وفاقی وزراء اسحاق ڈار، محسن نقوی اور عطا اللہ تارڑ بھی تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button