انٹرنیشنل

غزہ میں فضا سے گرائی جانیوالی امداد سے مزید 18 فلسطینی شہید

خشکی میں گرے امدادی سامان کو لینے کے لیے بھگدڑ مچنے سے 6 فلسطینی شہید ہوئے' شمالی غزہ میں بدترین فاقہ کشی کی صورتحال ہے: انٹرنیشنل میڈیا

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں فضا سے گرائی جانے والی امداد سے مزید 18 فلسطینی شہید ہوگئے’ غزہ کے شمالی ساحلی علاقے میں فضا سے گرائی جانے والی امداد کا کچھ حصہ سمندر اورکچھ خشکی پر گرا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بحیرہ روم میں گرنے والے امدادی پیکٹ لینے کے لیے سمندر میں کودنے والے 12 فلسطینی شہید ہوگئے۔ دوسری جانب خشکی میں گرے امدادی سامان کو لینے کے لیے بھگدڑ مچنے سے 6 فلسطینی شہید ہوئے۔ میڈیا کے مطابق شمالی غزہ میں بدترین فاقہ کشی کی صورتحال ہے۔ قحط جیسی صورتحال میں فضا سے امداد گرانا بدسلوکی اور فضول ہے۔ انٹرنیشنل میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ میں امداد کی فراہمی کے لیے زمینی راستے بحال کیے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button