شوبز

ہمایوں سعید اوراداکارہ صبورعلی کا تقریب میں سرعام بوس وکنار،صارفین آگ بگولا

ویڈیو سُپر اسٹار ہمایوں سعید اور اداکارہ صبور علی کی ہے جس میں دونوں فنکاروں کو بےتکلف ہوتے ہوئے دِکھایا گیا ہے۔

کراچی (شوبز ڈیسک)ہمایوں سعید اوراداکارہ صبورعلی کا تقریب میں سرعام بوس وکنار،صارفین آگ بگولا ہو گئے ۔رپورٹ کے مطابق پاکستانی اداکار ہمایوں سعید کی اداکارہ صبورعلی کو گلے لگانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان میں اقرا عزیز کے شوہر یاسر حسین سمیت دیگر اداکاروں کی کاسٹ پر مبنی مزاحیہ تھیٹر پلے ‘ہوٹل جانِ جاناں’ نشر کیا جا رہا ہے۔ اس ایونٹ کی چند ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں سے ایک ویڈیو نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے۔

یہ وائرل ویڈیو سُپر اسٹار ہمایوں سعید اور اداکارہ صبور علی کی ہے جس میں دونوں فنکاروں کو بےتکلف ہوتے ہوئے دِکھایا گیا ہے۔ مختصر ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہمایوں سعید نے پہلے صبور علی کو گلے لگایا اور پھر اُن کے چہرے پر بوسہ بھی دیا۔

ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے ہمایوں سعید اور صبور علی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا، صارفین نے دونوں فنکاروں کی بےتکلفی کو نامناسب اور گھٹیا عمل قرار دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button