پاکستان

معاشی مسائل کےحل کےلئےپاک فوج کا کردارکیا ہوگا؟تجویزآگئی

معیشت کاتعلق پاکستان، عوام، حکومت کے ساتھ ساتھ ہماری ریاست اور اس کی سیکورٹی سے بھی ہے

اسلام آباد (کھوج نیوز)معاشی مسائل کے حل کے لئے پاک فوج کا کردار کیا ہو گا؟تجویز آگئی،رپورٹس کے مطابق معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ فوجی اسٹیبلشمنٹ کو اس اصول پر سختی سے کاربند رہنا چاہئے کہ وہ سیاست سے باہر رہیں لیکن معیشت اور معیشت سے جڑے مسائل جتنا سول حکومت کے لئے اہم ہیں اتنا ہی وہ فوج کے لئے بھی اہم ہیں۔

معیشت کاتعلق پاکستان، عوام، حکومت کے ساتھ ساتھ ہماری ریاست اور اس کی سیکورٹی سے بھی ہے ۔ ہو سکتا ہے فواد چوہدری صاحب بھول رہے ہوں لیکن ان کو یاد ہونا چاہئے کہ عمران خان جب وزیر اعظم تھے تو ان کی حکومت کے دوران ہی پاکستان کی قومی سیکورٹی پالیسی بنائی گئی اور اس پالیسی کے تحت ہی نیشنل سیکورٹی کا سب سے بڑا Concern ملکی معیشت ہے۔

پاکستان کی معیشت اگر خراب ہو گی تو اس کا اثر پاکستان کی سیکورٹی پر پڑے گا۔ بحیثیت قوم اگر ہم معاشی طور پر اپنے پاوں پر کھڑے نہیں ہوتے تو پاکستان غیروں کے ہاتھوں بلیک میل ہو گا اور یہی کچھ آئی ایم ایف کے حوالے سے کہا جا رہا ہے۔ پاکستان نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری بھی کر دیں لیکن اب بھی نہیں معلوم کہ کب آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو گا؟ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ کچھ بڑے ممالک پاکستان کو آئی ایم ایف کے ذریعے بلیک میل کر رہے ہیں ۔ گویا معیشت کو ٹھیک کرنا حکومت کے ساتھ ساتھ پاکستان کے تمام اداروں کی ذمہ داری ہے۔

آرمی چیف نےکاروباری افراد کوکیا یقین دہانی کروائی؟کہانی سامنےآگئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button