جنرل باجوہ ،عمران خان کےلئےکیا کچھ کرتے رہے؟ہوشربا انکشافات
جنرل قمر جاوید باجوہ بھی دوست ممالک سے پاکستان کی امداد کے لئے رابطوں کا اہم ترین ذریعہ رہے
اسلام آباد(کھوج نیوز ) جنرل باجوہ نے وزیراعظم بنانے کے بعد عمران خان کے لئے کیا کچھ کیا،رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کو ہو سکتا ہے یہ یاد نہ ہو کہ ان کی حکومت کے دوران اس وقت کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی دوست ممالک سے پاکستان کی امداد کے لئے رابطوں کا اہم ترین ذریعہ رہے۔
وہ بھی بزنس مینوں کے ساتھ ساتھ بیوروکریسی کے اعلی ترین افسروں سے ملاقاتیں کرتے رہے اور مقصد یہ تھا کہ ملک میں کاروباری حالات بہتر ہوں، بیوروکریسی اور ملک کے کاروباری طبقے کو نیب کے خوف سے آزاد کیا جائے تاکہ سرکاری افسر بغیر خوف کے ملک کی بہتری اور معیشت کے استحکام کے لئے فیصلہ سازی میں اپنا کردار ادا کریں۔
اس وقت کے آرمی چیف کی ان میٹنگز کی اجازت عمران خان نے بحیثیت وزیراعظم خود دی تھی۔گویا جو عمل تحریک انصاف کے دور میں درست تھا وہ آج کیسے غلط ہو گیا۔ اس پر تحریک انصاف کو ذرا غور کرنا چاہئے۔
معاشی مسائل کےحل کےلئےپاک فوج کا کردارکیا ہوگا؟تجویزآگئی