آرمی چیف نےکاروباری افراد کوکیا یقین دہانی کروائی؟کہانی سامنےآگئی
کاروباری حضرات جب آرمی چیف سے ساڑھے تین گھنٹے کی ملاقات کرکے نکلے تو بڑی حد تک مطمئن تھے
اسلام آباد(کھوج نیوز)آرمی چیف نے کاروباری افراد کا کیا یقین دہانی کروائی؟کہانی سامنے آگئی ،رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی پاکستان کے ٹاپ کاروباری افراد کے ایک گروپ سے ملاقات ہوئی۔ جو خبریں سامنے آئی ہیں، ان کے مطابق پاکستان کے حالات خصوصا معاشی بدحالی کی وجہ سے پریشان یہ کاروباری حضرات جب آرمی چیف سے ساڑھے تین گھنٹے کی ملاقات کرکے نکلے تو بڑی حد تک مطمئن تھے۔ میری بھی ان میں سے چند ایک سے بات ہوئی جنہوں نے مجھے بتایا کہ ملک کی معیشت کے بارے میں جو ان کے شدید خدشات تھے، وہ کافی حد تک دور ہوئے اور اب انہیں امید ہے کہ پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہوں گے۔ اسی میٹنگ کے دوران ان کاروباری حضرات نے اس تاسف کا اظہار بھی کیا کہ اس سنگین صورتحال کے باوجود ہمارے سیاست دان آپس میں مل بیٹھنے کے لئیتیار نہیں۔ انہوں نے آرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ فوج اس بارے میں اپنا کردار ادا کیوں نہیں کرتی؟ خبروں کے مطابق اس پرآرمی چیف نے کہا کہ وہ فوج کے سیاسی معاملات میں مداخلت کے حق میں بالکل بھی نہیں۔
عمران خان نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کے مخالف کیوں ہیں ؟وجہ سامنے آگئی