پاکستان

عمران خان نے عدلیہ کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے؟ بڑا سچ سامنے آگیا

چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے درخواست میں مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات حذف کرنے کی استدعاکی ہے

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر، این این آئی) عمران خان نے دہشت گردی کی دفعات نکالنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیاجس میں عمران خان نے درخواست میں مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات حذف کرنے کی استدعا بھی کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے توشہ خانہ فیصلے کیخلاف احتجاج پر درج دہشت گردی کے مقدمے میں عمران خان اور علی اعوان کی جانب سے وکیل فیصل چوہدری اور علی بخاری نے درخواست دائر کی ۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عمران خان کی پٹیشن کے حتمی فیصلے تک ایف آئی آر کا آپریشن فوری معطل کیا جائے تاہم وفاقی حکومت کی ایماء پر عمران خان کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیاپر امن احتجاج بنیادی حق ہے اور دہشت گردی کا مقدمہ سیاسی انتقام ہے درخواست گزاروں نے متعلقہ پولیس افسران کو وقتا فوقتاً آگاہ کیا ۔

کیس میں دہشت گردی کی دفعات نہیں بنتی موجودہ سیاسی صورتحال میں درخواست گزاروں کے خلاف جھوٹا دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا ، درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات حذف کرنے کا حکم دے انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت خارج کر رکھی ہے۔

رواں سال میں کیا کچھ ہونے والا ہے؟ منظور وسان کی چونکا دینے والی پیشگوئیاں

شارٹ ہارر فلم ”گلابو رانی ”نے مزید کتنے بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کیے؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button