رواں سال میں کیا کچھ ہونے والا ہے؟ منظور وسان کی چونکا دینے والی پیشگوئیاں
رواں سال لیاقت علی خان اور بینظیر بھٹو کے قتل کی کہانی سامنے آئیگی' عام انتخابات میں عمران خان کا جیتنا مشکل نظر آرہا ہے: رہنماء پیپلز پارٹی
کراچی(این این آئی) پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے لیاقت علی خان اور بے نظیر بھٹو کے قتل کیسز سے متعلق پیش گوئی کردی۔مختلف معاملات سے متعلق پیش گوئی اور خواب دیکھنے کے بیانات سے مشہور مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال لیاقت علی خان اور بینظیر بھٹو کے قتل کی کہانی سامنے آئے گی۔انہوں نے کہا کہ ان واقعات میں کون کون ملوث تھا اور کس کس نے ان کو قتل کروایا، سب منظر عام پر آئے گا۔ستمبر اور اکتوبر تک بہت سی چیزیں منظرعام پر آئیں گیں۔
منظور حسین وسان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات اکتوبر میں ہو بھی سکتے ہیں اور موخر بھی ہوسکتے ہیں۔ فنکشنل لیگ پیپلز پارٹی میں ضم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پیر پگارا شامل ہوں گے تو دِل سے استقبال کروں گا۔فنکشنل لیگ کے پاس پیپلز پارٹی کے سوا اب کوئی آپشن نہیں ہے۔پہلے وہ پی ٹی آئی ضم ہونے جا رہے تھے لیکن اداروں کیمعاملات خراب ہیں۔موجودہ سیاسی صورتحال پر سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس وقت بوٹوں کی آوازیں سننی چاہییں تھیں، مگر اب بوٹوں میں وہ دم خم نہیں ہے۔بوٹوں کی واپسی کا اب کوئی امکان نہیں ہے۔
منظوروسان نے سابق وزیر داخلہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید ہماری قیادت کے خلاف بول رہا ہے،اس کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کا مستقبل اچھا دیکھ رہا ہوں۔انہوں نے پیش گوئی کی کہ رواں برس بہت ساری آڈیو اور ویڈیوز مزید بھی آنے والی ہیں۔صرف سیاستدانوں ہی کی نہیں بلکہ بہت سارے اداروں کی بھی آڈیوز اور ویڈیوز آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بچے گا کوئی بھی نہیں۔مجھے عام انتخابات میں عمران خان کا جیتنا مشکل نظر آرہا ہے، کچھ جیل جائیں گے اورکچھ کو جان بوجھ کر چھوڑا جائے گا۔
نئی آئل ریفائنری کا قیام، سعودی عرب کے کردار نے تھرتھرلی مچا دی