پاکستان

کراچی بلدیاتی انتخابات میں بے ضابطگی کیس کا کیا فیصلہ آیا؟ پتا چل گیا

الیکشن کمیشن نے کراچی بلدیاتی انتخابات میں بے ضابطگی کیس کا فیصلہ جاری کر دیا' کراچی کی چھ یوسیز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا گیا

کراچی (سپیشل رپورٹر، آن لائن) الیکشن کمیشن نے کراچی بلدیاتی انتخابات میں بے ضابطگی کیس کا فیصلہ جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن نے کراچی کی چھ یوسیز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے جماعت اسلامی اور ریٹرننگ افسر کے فارمز کا بغور جائزہ لیا۔ریٹرننگ افسر کے جمع کروائے گئے فارمـ11 میں بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔جماعت اسلامی کی جانب سے جمع کروائے گئے فارمز میں مذکورہ پولنگ سٹیشنوں کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد درج نہیں،پریذائیڈنگ اور ریٹرننگ افسران کے جمع کروائے گئے فارمز میں ووٹوں کی تعداد جماعت اسلامی کے ڈیٹا سے متضاد ہے، آزادانہ، منصفانہ، شفاف انتخابات الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے، انتخابی عمل میں بے ضابطگیوں کی روک تھام کرنا بھی الیکشن کمیشن کا مینڈیٹ ہے، صدر، سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں اور بلدیاتی انتخابات کرانا کمیشن کی ذمہ داری میں شامل ہے۔

درخواست گزاروں نے چھ یو سیز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی استدعا کی،متعلقہ ریٹرننگ افسران ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز اور فریقین کی موجودگی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کریں گے، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز اپنی موجودگی میں ووٹوں کی گنتی کروا کر تین روز میں رپورٹ پیش کریں،یوسی 3 کے ریٹرننگ افسر ذوالفقار علی کی معطلی کیوجہ سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اس کی جگہ ووٹوں کی گنتی کریں گے۔

رانا ثناء اللہ نے صدر مملکت عارف علوی کو اپنی اوقات میں رہنے کا مشورہ دیدیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button