پاکستان

فلسطین کی کشیدہ صورتحال، سلامتی کونسل نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس متحدہ عرب امارات، چین اور فرانس کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے

نیویارک(این این آئی)مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فدائی حملے میں کئی اسرائیلیوں کی ہلاکت اور قبل ازیں جنین کیمپ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائی میں دس فلسطینی شہریوں کی شہادت کے واقعے کے بعد سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

پٹرولیم قیمتوں میں یکدم 35 روپے اضافہ، مسرت جمشید چیمہ کی کڑی تنقید

تفصیلات کے مطابق سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس متحدہ عرب امارات، چین اور فرانس کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس کے انعقاد کا مقصد فلسطینوں اور اسرائیل فوج کے درمیان جھڑپوں اور علاقے کی تازہ کشیدہ صورت حال پر غور کرنا ہے۔یہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکا کہ آیا سلامتی کونسل کے ارکان اس پیش رفت پر متفقہ موقف اختیار کریں گے یا یہ اجلاس تشویش کا اظہار کرنے اور تحمل اور کشیدگی کو کم کرنے کے مطالبے تک محدود ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button