شوبز

امرائو جان ادا کا کردار کون ادا کرے گی؟ فائنل نام سامنے آگیا

پروڈیوسر حامد حسین اور محمد یعقوب کلاسکل سیریز کو پروڈیوس کریں گے جبکہ سجل علی 'امرائو جان ادا 'کے کردار میں نظر آئیں گی

کراچی (کھوج نیوز شوبز ڈیسک، این این آئی) امرائو جان ادا کا کردار کون ادا کرے گی؟ فائنل نام سامنے آگیا ‘ پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ سجل علی اب مشہور زمانہ امرا ئوجان ادا کے کلاسک کردار میں نظر آئیں گی۔

پٹرولیم قیمتوں میں یکدم 35 روپے اضافہ، مسرت جمشید چیمہ کی کڑی تنقید

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں قائم ایجنسی کے تحت پروڈیوسر حامد حسین اور محمد یعقوب اس کلاسکل سیریز کو پروڈیوس کریں گے۔امرا ئوجان ادا اردو ادب کا ایک کلاسک ناول ہے جسے بنیادی طور پر پہلی بار مرزا ہادی رسوا نے 1899 میں لکھا تھا۔ اس ناول میں انہوں نے 19ویں صدی کے برصغیر پاک و ہند کی ثقافت اور معاشرے بالخصوص کی اس وقت کے شاہی و مغل زندگی کی عکاسی کی ہے۔تاہم وقت کے ساتھ ساتھ اس کلاسکل ناول میں کچھ ترمیم کرکے اس پر کئی پاکستانی اور انڈین فلمز بنائی گئیں ہیں۔ لیکن حامد حسین کے مطابق ان کی سیریز ناول کے اصل اردو ورژن پر انحصار کرتی ہے۔ان کے مطابق اس ناول میں بہت کچھ ہے جو کبھی بھی کسی آڈیو ویژول پروجیکٹ میں نہیں دکھایا گیا، جو ان کی 8 حصوں پر مشتمل سیریز میں شامل کیا گیا ہے۔حامد حسین نے بتایا کہ اس سیریز میں خواتین کے 2اہم مرکزی کردار ہیں جن میں سے ایک سجل علی ادا کر رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button