شوبز

ایڈورڈ مایا نے بے شرم رنگ کو اپنے انداز میں گا کر تہلکہ مچا دیا

کیسریا بھی مجھے بہت پسند ہے، اس گانے کو بھی اپنے انداز میں دوبارہ گا کر نیا ورژن بنایا ہے: ایڈورڈ مایا

ممبئی (این این آئی) ایڈورڈ مایا نے بے شرم رنگ کو اپنے انداز میں گا کر تہلکہ مچا دیا ‘ رومانیہ کے میوزک پروڈیوسر ایڈورڈ مایا نے کہا ہے کہ انہوں نے مقبول گیت بے شرم رنگ کو اپنے انداز میں گا کر نیا ورژن تیار کیا ہے۔

بالی ووڈ سٹار بوبی دیول 54 سال کے ہوگئے

واضح رہے کہ ایڈورڈ ایک دفعہ پھر بھارت کے دورے پر ہیں، انہوں نے کہاکہ بھارت کی فلمی موسیقی سے 10 برس قبل روشناس ہوا تھا اور تب سے اس کے ساتھ جڑ گیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پہلی بار چھمک چھلو سنا تھا، وہ میرا پسندیدہ گانا بن گیا تھا، آج کل بے شرم رنگ سن رہا ہوں۔ایڈورڈ نے کہا کہ کیسریا بھی مجھے بہت پسند ہے، اس گانے کو بھی اپنے انداز میں دوبارہ گا کر نیا ورژن بنایا ہے۔ایڈورڈ مایا نومبر 2022میں بھارت گئے تھے اور اب دوبارہ وہاں موجود ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button