شوبز
فلم رام لکھن کے 34برس مکمل ‘ سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر نے حیران کر دیا
جیکی شروف نے اپنے انسٹاگرام سے فلم کی پرانی تصاویر شیئر کرکے پرستاروں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا
ممبئی (کھوج نیوز ڈیسک، این این آئی)فلم رام لکھن کے 34برس مکمل ‘ سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر نے حیران کر دیا ‘ مشہور زمانہ بالی ووڈ فلم رام لکھن کو ریلیز ہوئے 34برس مکمل ہوچکے ہیں۔فلم 27جنوری 1989کو ریلیز ہوئی تھی جس میں دو بھائیوں کی کہانی دکھائی گئی ہے۔
پٹرولیم قیمتوں میں یکدم 35 روپے اضافہ، مسرت جمشید چیمہ کی کڑی تنقید
دونوں بھائیوں کا کردار انیل کپور اور جیکی شروف نے ادا کیا ہے جبکہ فلم کے ڈائریکٹر سبھاش گھئی تھے۔جیکی شروف نے اپنے انسٹاگرام سے فلم کی پرانی تصاویر شیئر کرکے پرستاروں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔رام لکھن میں مادھوری ڈکشٹ، ڈمپل کپاڈیا اور راکھی گلزار نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔