پاکستان

کیا بھارت کی چین یا پاکستان سے جنگ ہو سکتی ہے؟ رپورٹ آگئی

چین اور پاکستان کے ساتھ بھارت کی لڑائی کے ایسے نتائج برآمد ہو سکتے ہیں کہ امریکہ اس جانب فوری طور پر اپنی توجہ مبذول کرے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی محکمہ انٹیلی جنس کی سالانہ رپورٹ میں بھارت کی چین اور پاکستان کے ساتھ کشیدگی میں اضافے کے خدشات ظاہر کیے گئے ہیں اور کہا گیا ہے کہ اگر کشیدگی بہت زیادہ بڑھتی ہے تو وہ جنگ کی صورت بھی اختیار کر سکتی ہے۔ امریکی انٹیلی جنس کی جانب سے ہر سال ایک ایسی رپورٹ جاری کی جاتی ہے جس میں ملکوں کو لاحق خطرات کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ یہ رپورٹ حال ہی میں امریکی کانگریس کے سپرد کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2020 میں لداخ کی گلوان وادی میں بھارت اور چین کے درمیان خونیں تصادم کے بعد جس میں بھارت کے 20 فوجی ہلاک ہوئے تھے، پیدا ہونے والی باہمی کشیدگی کے آگے بھی برقرار رہنے کا اندیشہ ہے۔ رپورٹ میں روس یوکرین جنگ کے تناظر میں کہا گیا ہے کہ چین اور پاکستان کے ساتھ بھارت کی لڑائی کے ایسے نتائج برآمد ہو سکتے ہیں کہ امریکہ اس جانب فوری طور پر اپنی توجہ مبذول کرے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کے پاس ضابطوں پر مبنی عالمی نظام کو براہ راست تبدیل کرنے کی صلاحیت ہے۔ وہ عالمی نظام کو بدلنے کی کوشش کے ساتھ اپنے ہمسایہ ملکو ں کے لیے خطرہ پیدا کر سکتا ہے۔ رپورٹ میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی)پر چین اور بھارت کی توسیع شدہ فوجی تیاریوں کے حوالے سے جوہری طاقتوں کے درمیان مسلح ٹکرا کے خطرے کے بارے میں خبردار کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سے امریکی شہریوں اور مفادات کو بھی خطرات لاحق ہو جائیں اور امریکہ کی مداخلت ناگزیر ہو جائے گی۔

جنرل باجوہ ،ثاقب نثارسےکب اورکیوں ملنے آئے؟بڑے راز سےپردہ اُٹھ گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button