پاکستان

6 بھگوڑے پاکستانی یوٹیوبرزکی منجی ٹھوک دی گئی،عدالتی فیصلہ نےدوڑیں لگوادیں

عدالت نے ان صحافیوں اور یوٹیوبرز کے قومی شناختی کارڈز منسوخ کردئے گئے ہیں اور ان سب کی منقولہ و غیرمنقولہ جائیدادیں قرق کرنےکےاحکامات بھی جاری کردئے ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز)6 بھگوڑے پاکستانی یوٹیوبرزکی منجی ٹھوک دی گئی،عدالتی فیصلہ نےدوڑیں لگوادیں۔رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 6 پاکستانی بھگوڑے صحافیوں اور یوٹیوبرز کو اشتعال انگیزی پھیلانے اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی بنا پر اشتہاری قرار دیدیا،رپورٹ کے مطابق عدالت نے ان صحافیوں اور یوٹیوبرز کے قومی شناختی کارڈز منسوخ کردئے گئے ہیں اور ان سب کی منقولہ و غیرمنقولہ جائیدادیں قرق کرنےکےاحکامات بھی جاری کردئے ہیں،۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جن 6 یوٹیوبرز اور صحافیوں کے خلاف فیصلہ دیا ہے ان میں ڈاکٹر معید پیرزادہ ،شاہین صہبائی ،حیدر مہدی،صابر شاکر عادل راجا اور وجاہت ایس خان بھی شامل ہیں ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ان تمام یوٹیوز کو پاکستان تحریک انصاف کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے بیرون ملک مقیم ان تمام یوٹیوبرز کو ان کے اپنے اپنے چینلز پر پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے لوگوں کو بغاوت پر اکسانے اور امن و امان کی صورت حال خراب کرنے جیسے الزامات کے تحت مجرم قرار دیتے ہوئے ان کے پاکستان کے قومی شناختی کارڈز منسوخ کرنے کا احکامات جاری کئے جبکہ عدالت نے مذکوربالا نام نہاد صحافیوں اور یوٹیوبرز کی پاکستان میں موجود جائیدادیں قرق کرنے کے احکامات بھی دے دئے ہیں ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ان 6 بھگوڑے صحافیوں اور یوٹیوبرز میں شامل اینکر پرسن ڈاکٹر معید پیرزادہ امریکا میں بیٹھ کر بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی سے اپیل کرتے رہے ہیں کہ وہ پاکستان کو ناکوں چنے چبوانے کے لئے کاروائیاں کریں اور حکومت پاکستان اور اسٹیبلشمنٹ کو ٹف ٹائم دیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button