پاکستان

اڈیالہ جیل پر دہشت گرد حملوں کے خدشات، ٹرپل ون بریگیڈ حرکت میں آگئی، فون ، رینجرز ، پولیس اور سنائپرز تعینات

ملکی خفیہ اداروں کی جانب سے ملک اور بالخصوص اڈیالہ جیل پر دہشت گرد حملوں کی اطلاعات وصول ہوئی ہیں جس کے بعد ملک میں ایک ہنگامی صورت حال کی فضاء پیدا ہو گئی ہے

لاہور(کھوج نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ملک دشمن بیانات، ”ٹرپل ون بریگیڈ” کے سائرن بجنے لگے، فوج، رینجرز، پولیس اور سنائپرز تعینات کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی حمایت میں آنے والے بیانات کے بعد حکومت پاکستان نے اڈیالہ جیل کے گرد و نواح میں ٹرپل ون بریگیڈ کی مشقوں کا اعلان کر دیا اور اس کے ساتھ ہی حکومت کی ہدایت پر ٹرپل ون بریگیڈ کو میدان میں اتارنے ، فوج ، رینجرز ، پولیس اور سنائپرز بھی تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملک کے خفیہ اداروں کی جانب سے ملک اور بالخصوص اڈیالہ جیل پر دہشت گرد حملوں کی اطلاعات وصول ہوئی ہیں جس کے بعد ملک میں ایک ہنگامی صورت حال کی فضاء پیدا ہو گئی ہے۔ کسی بھی ایمرجنسی یا ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے حکومت نے اڈیالہ جیل کے اردگرد ٹرپل ون بریگیڈ، رینجرز، سی ٹی ڈی اور پولیس فورس کے دستے تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل کے چاروں اطراف میں سنائپرز بھی لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button