پاکستان
26ویں آئینی ترمیم کا اصل مقصد کیا ہے؟ خواجہ آصف نے بڑا بیان داغ دیا
26 ویں آئینی ترمیم کا مقصد پارلیمان کو عدلیہ کا زیر نگیں ہونے سے بچانا ہے، قاضی فائزعیسی نے عدلیہ کی عزت بحال کی اور عزت سے گھرجا رہے ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) 26ویں آئینی ترمیم کا اصل مقصد کیا ہے ؟ اس حوالے سے وفاقی وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء خواجہ آصف نے بڑا بیان داغ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عدلیہ کا پارلیمان سے جھگڑا یہی ہے کہ ایک گروپ کی عدلیہ پر اجارہ داری ختم نہ ہو، یہ سیاسی عدلیہ ہے اس کے عزائم سیاسی ہیں، وہ تسلسل چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کا مقصد پارلیمان کو عدلیہ کا زیر نگیں ہونے سے بچانا ہے، قاضی فائزعیسی نے عدلیہ کی عزت بحال کی اور عزت سے گھرجا رہے ہیں۔