پاکستان
مریم نواز کی مہربانیاں پنجاب سے کے پی کے تک پہنچ گئیں
کرم کیلئے ادویات اور ضروری اشیاء کی دوسری کھیپ بھی روانہ، یہ سیاست کا نہیں خدمت کا وقت ،کرم کے عوام مشکل میں ہیں دعا ہے کہ حالات جلد نارمل ہوں

لاہور (کھوج نیوز) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی مسیحائی پنجاب سے کے پی کے تک بھی پہنچ گئی ۔مریم نواز نے کرم کیلئے ادویات کی دوسری کھیپ بھی روانہ کر دی گئی ۔ وزیر اعلی مریم نواز کی ہدایت پر تشویشناک حالت میں 60 سالہ مریضہ جمیلہ مراد فوری آپریشن کیلئے ایئر ایمبولینس پرکرم سے اسلام آباد منتقل کی گئیں ۔ضلع کرم سے تعلق رکھنے والی60 سالہ مریضہ کے بیٹے ذیشان حید ر نے وزیر اعلی مریم نوازشریف کا شکریہ ادا کیا اور ایئر ایمبولینس سروس کو سراہا۔
اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ یہ سیاست کا نہیں خدمت کا وقت ہے کرم کے عوام مشکل میں ہیں دعا ہے کہ حالات جلد نارمل ہوں اور زندگی اپنی معمولات کی طرف لوٹ آئے۔ مریم نواز کی ہدایت پر ادویات اور ضروری اشیاء کی دوسری کھیپ پانچ ٹرک لے کر روانہ ہو گئے ہیں۔