پاکستان
عمران خان کی رہائی کیلئے 100 ارب کا چندا کہاں گیا؟ وکلاء کی فیسیں کس نے ادا کیں؟ شیر افضل مروت نے بھانڈا پھوڑ دیا
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اپنی ساڑھے تین ہزار کینال زمین فروخت کر کے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکلاء کی فیسیں اداکیں: شیر افضل مروت

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی کیلئے 100 ارب کا چندہ کہاں گیا؟ وکلاء کی فیسیں کس نے ادا کیں؟ شیر افضل مروت نے بھانڈا پھوڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی کے لئے 100 ارب کا چندہ جمع کیا گیا تھا وہ کہاں ہے اور کدھر خرچ ہوا اس حوالے سے روزانہ کوئی نہ کوئی نئی بات سامنے آ رہی ہے ۔ اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے 100 ارب کا چندہ کو زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اپنی ساڑھے تین ہزار کینال زمین فروخت کر کے عمران خان کے وکلاء کی فیسیں ادا کی ہیں۔