پاکستان

الیکشن کمیشن کاووٹرز کی آسانی کے لیے ایک اور بڑا اقدام

چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ڈیجیٹل سروسز کا افتتاح کیا ہے، جو الیکشن کمیشن اور ووٹرز کی مختلف ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیارکی گئی ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز )چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ڈیجیٹل سروسز کا افتتاح کیا ہے۔اس ڈیجیٹل سروسز سے جو الیکشن کمیشن کو ڈیجیٹائز کرنے اور عوامی رابطے کو مزید مو ثر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ سہولیات روزمرہ کے آپریشنز کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی، جس سے عملے اور عوام دونوں کو آسانی سے خدمات تک رسائی حاصل ہو گی۔
نئی ڈیجیٹل سروسز میں کئی داخلی ماڈیولز اور دو موبائل ایپلیکیشنز شامل ہیں جو الیکشن کمیشن اور ووٹرز کی مختلف ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیارکی گئی ہیں۔اہم خصوصیات اور ماڈیولز مندرجہ ذیل ہیں:

  1. لیگل کیس مینجمنٹ سسٹم (LCMS)
  2. ٹریننگ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم (TIMS)
  3. ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم (HRMS) اور HRMS-ایڈمن
  4. مانیٹرنگ اینڈ رپورٹنگ سسٹم (MRS)
  5. انٹیگریٹڈ آفس ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم (IORMS)
  6. کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم (CMS) موبائل ایپلیکیشن
  7. ای سی پی اسٹاف موبائل ایپلیکیشن (EPAM)
  8. شیڈولر اور ٹیلی فون ڈائریکٹری

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ یہ ٹیکنالوجی الیکشن کمیشن کی صلاحیت کو مزید بہتر بنائے گی جس سے اہم سرگرمیوں کو مو ثر طریقے سے ادا کیا جا سکے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کو اب شکایات درج کرنے اور ان کی ٹریکنگ سمیت اہم خدمات تک بے مثال رسائی حاصل ہو گئی ہے۔ یہ خدمات شہریوں کو انتخابی عمل میں براہ راست شمولیت کی سہولت فراہم کرتی ہیں اور ان کی شکایات کا ازالہ کیا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button