پاکستان

آرمی چیف یا فضل الرحمن، مودی سرکار کس کی تقریر سے خوفزدہ

بھارت کے کسی بھی فوجی مس ایڈونچر کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائیگا: آرمی چیف جنرل عاصم منیر ، ملکی دفاع کے لئے سب مجاہد بن گئے ہیں: فضل الرحمن

اسلام آباد(کھوج نیوز) آرمی چیف جنرل عاصم منیر یا جمعیت علماء اسلام (ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ، بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کس کی تقریر سے خوفزدہ ہوئے؟ تفصیل آگئی۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر بھارت کے ساتھ معاملہ ہوگا تو پوری قوم ایک ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت کے ساتھ معاملہ ہوگا تو پوری قوم ایک ہوگی، ملکی دفاع کے لیے سب مجاہد بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی ابہام نہیں رہنا چاہیے کہ کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن کے لیے پرعزم ہے، قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، اس موقع پر اعلی فوجی قیادت، فارمیشن کمانڈرز اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے دیگر اراکین نے مشق کا مشاہدہ کیا۔آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کے جذبے کو پاک فوج کی آپریشنل مہارت قرار دیا اور ان کے لڑنے کی صلاحیت اور حربی جذبے کو سراہا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بھارت کے کسی بھی فوجی مس ایڈونچر کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائیگا۔پاکستان علاقائی امن کا عزم کیے ہوئے ہے، ہمارا قومی مفاد کے تحفظ کے لیے تیاری اور عزم مطلق ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button