پاکستان
سانحہ گل پلازہ کی ابتدائی رپورٹ میں چونکا دینے والا انکشاف

کراچی (کھوج نیوز) شہر قائد میں ہونے والے سانحہ گل پلازہ کی ابتدائی رپورٹ میں چونکا دینے والا انکشاف سامنے آیا ہے ، یہ آگ کیسے لگی اس حوالے سے رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحقیقاتی ذرائع نے بتایا ہے کہ گل پلازہ میں آگ مصنوعی پھولوں کی دکان میں لگی، دکان میں موجود بچوں کے کھیلنے کے دوران آگ لگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر بچے دکان میں ماچس یا لائٹر سے کھیل رہے تھے، ابتدائی طور پر آگ دکان میں موجود سامان میں لگی اور بجلی کی تاروں میں پھیلی۔ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث نہیں لگی، آگ لگتے ہی عمارت میں موجود افراد خارجی راستوں کی طرف بھاگے، عمارت کے دروازے بند ہونے کی وجہ سے بھگدڑ مچی۔



