نگرنگرسے
گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکہ، 5افراد جھلس کر زخمی

اسلام آباد(کھوج نیوز) گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکہ ہوا جس میں 5افراد جھلس کر زخمی ہو گئے جبکہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کورال شریف آباد میں گیس سلنڈرز کی دکان میں دھماکے کے بعد آگ لگی تھی، جس پر قابو پالیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کی وجہ گیس لیکیج بتائی جارہی ہے، دھماکے کے بعد دکان میں موجود سلنڈرز نے آگ پکڑ لی تھی۔ اس حوالے سے ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے بتایا کہ آتشزدگی کے واقعہ میں 5 افراد جھلس کر زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ عرفان میمن کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے، بظاہر آگ سلنڈر بھرنے کے دوران لگی۔



